پنجاب اسمبلی میں ارکان کی بحالی کے بعد ن لیگ اکثریتی جماعت بن گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(راو دلشاد)پنجاب اسمبلی میں ارکان کی بحالی کے بعد مسلم لیگ ن سب سے بڑی جماعت بن گئی، الیکشن کمیشن کی جانب سے بحالی کے بعد پنجاب اسمبلی میں ن لیگ کی خواتین کیلئے مخصوص ارکان کی تعداد 36 سے بڑھ کر 57 ہوگئی۔
پاکستان پیپلزپارٹی کی مخصوص نشستوں پر خواتین ارکان کی تعداد 3 سے بڑھ کر چار ہو گئی، مسلم لیگ ق کی خواتین کیلئے مخصوص ارکان اسمبلی کی تعداد 2 سے بڑھ کر 3 ہوگئی۔
استحکام پاکستان پارٹی کیلئے خواتین کی تعداد ایک سے بڑھ کر 2 ہوگئی، اقلیتوں کیلئے پنجاب اسمبلی میں ن لیگ کے ارکان کی تعداد 5 سے بڑھ کر 7 ہو گئی, الیکشن کمیشن کے فیصلے کے بعد پاکستان پیپلزپارٹی کو بھی اقلیتیوں کی ایک نشست مل گئی، اسمبلی میں ن لیگ کے ارکان کی کل تعداد 206 سے بڑھ کر 229 ہوگئی۔
پاکستان پیپلزپارٹی کے ارکان کی تعداد 14 سے بڑھ کر 16 ہوگئی، مسلم لیگ ق کے ارکان کی تعداد 10 سے بڑھ کر 11 ہوگئی، استحکام پاکستان کے ارکان کی تعداد 6 سے بڑھ کر 7 ہوگئی۔
ایوان میں سنی اتحاد کونسل کے ارکان کی تعداد 76 جبکہ تحریک انصاف کے ارکان کی تعداد 27 ہے، تحریک لبیک اور وحدت المسلمین کے پاس بھی ایک ایک رکن موجود ہیں۔
371 کے ایوان میں اس وقت ارکان کی تعداد 369 ہے، ایک آزاد رکن نے ایک سال گزر جانے کے باوجود حلف نہیں اٹھایا جبکہ ایک نشست پر ضمنی انتخاب ہونا باقی ہے۔
یہ بھی پڑھیں :وزیراعظم سے گورنر خیبرپختونخوا کی ملاقات، سوات واقعے پر بریفنگ