پیرس میں تاریخ کا گرم ترین سال، شدید گرمی سے 2 افراد ہلاک
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)رواں برس فرانس میں تاریخ کا گرم ترین سال ریکارڈ کیا گیا ہے، شدید گرمی سے دو افراد جان کی بازی ہار گئے, اے ایف پی کے مطابق وزیر برائے ماحولیات کا کہنا ہے کہ دونوں افراد جن طبی وجوہات کے باعث جان سے گئے وہ گرمی کی لہر سے متعلق ہیں۔
رپورٹ کے مطابق 1900 کے بعد یہ ملک کا دوسرا گرم ترین سال ریکارڈ کیا گیا ہے، فرانس میں شدید گرمی کی لہر رواں ہفتے اس وقت شروع ہوئی جب پورا یورپ ہی اس کی لپیٹ میں آ رہا تھا اور درجہ حرات ریکارڈ سطح پر پہنچتا دکھائی دیا۔
فرانس میں گرمی کی وجہ سے ہی حکومت نے دو ہزار کے قریب سکولوں کو بند کرنے کا اعلان کیا تھا, وزیر ماحولیات کا کہنا ہے کہ 300 سے زائد گرمی سے متاثر ہوئے جن کو طبی امداد دی گئی جبکہ گرمی سے متعلقہ مسائل کی وجہ سے دو افراد جان کی بازی ہار گئے۔
2025 کا سال 1900 کے بعد سے دوسرا گرم ترین سال ہے جبکہ پچھلی بار گرمی کی ایسی لہر 2003 میں سامنے آئی تھی, جون 2025 میں درجہ حرارت میں معمول کی اوسط سے تین اعشاریہ تین ڈگری اضافہ ہوا جبکہ 2003 میں اس کی سطح تین اعشاریہ چھ ڈگری بلند ہوئی تھی۔
فرانسیسی محکمہ موسمیات کی جانب سے کہا گیا ہے کہ 1947 سے شروع ہونے والی پیمائش کی مناسبت سے 30 جون مہینے کا گرم ترین دن تھا جب نے 2019 میں قائم ہونے والے ریکارڈ کو توڑ دیا۔
رپورٹ کے مطابق کل سےگرمی کی لہر میں کمی آنے کے امکانات ہیں کیونکہ سمندری ہوائیں ملک کے کچھ حصوں کی طرف بڑھ رہی ہیں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کے امکانات پیدا ہو رہے ہیں۔
بدھ کو بحر اوقیانوس سے امداد آنا شروع ہو جائے گی، جس سے مغربی یورپ کے کچھ حصوں میں گرج چمک اور ٹھنڈا درجہ حرارت آئے گا۔
یہ بھی پڑھیں :وزیراعظم سے گورنر خیبرپختونخوا کی ملاقات، سوات واقعے پر بریفنگ