جنوبی افریقی ائیر چیف کی ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سے ملاقات
Stay tuned with 24 News HD Android App
(احمد منصور) جنوبی افریقی ایئر چیف سیمو مِبامبو نے ائیر چیف مارشل ظہر احمد بابر سے ائیرہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں ملاقات کی۔
لیفٹیننٹ جنرل وائز مین سیمو مِبامبو کو پاک فضائیہ کے چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا، ملاقات کے دوران پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان فضائی تعلقات کو مزید مستحکم بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ائیر چیف نے جنوبی افریقی فضائیہ کی تربیت اور صلاحیتوں میں اضافے کی پیشکش کی، جنوبی افریقی ائیر چیف نے پاک فضائیہ کی آپریشنل تیاری اور دفاعی صلاحیتوں کی تعریف کی۔
جنوبی افریقی ائیر چیف نے فضائیہ کی تربیتی نظام میں اصلاح کے لیے پاکستان سے تعاون کی درخواست کی اور پاک فضائیہ کی جنگی مشقوں میں مبصر کی حیثیت سے شرکت کی خواہش کا اظہار کیا۔
جنوبی افریقہ کی جانب سے C-130 طیاروں کی مرمت اور معائنہ پاکستان میں کرانے میں دلچسپی کا اظہار کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں :وزیراعظم سے گورنر خیبرپختونخوا کی ملاقات، سوات واقعے پر بریفنگ