شیفالی کی موت: ملیکا شراوت نے اہم ویڈیوشیئرکردی

Jul 02, 2025 | 14:54:PM
شیفالی کی موت: ملیکا شراوت نے اہم ویڈیوشیئرکردی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بالی ووڈ اداکارہ ملیکا شراوت نے اپنے مداحوں کو مصنوعی  فلرز سے پرہیز کرنے کی ہدایت کردی ۔

بھارتی اداکارہ شیفالی گزشتہ ہفتے اچانک 42 برس کی عمر میں انتقال کرگئی تھیں، یوں تو اداکارہ کی موت ہارٹ اٹیک کے باعث ہوئی تھی لیکن اداکارہ جوان اور خوبصورت نظر آنے کیلئے اینٹی ایجنگ انجیکشن بھی لیتی تھیں۔

 پولیس کی ابتدائی رپورٹس کے مطابق مرنے سے قبل دوپہر کے وقت بھی شیفالی نے اپنا اینٹی ایجنگ انجیکشن لیا تھا جس کی وجہ سے ان پر کپکپی طاری ہوگئی اور وہ بے ہوش گئیں۔ 

شیفالی کی موت نے شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے افراد میں ایک ہلچل مچا دی اوراداکاروں میں ان دنوں اینٹی ایجنگ انجیکشن زیر بحث ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:بلال عباس اورعائزہ خان پہلی بارایک ساتھ جلوہ گرہوں گے

حال ہی میں معروف بالی وڈ اداکارہ ملیکا شروات نے سوشل اکاؤنٹ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں انہوں نے مداحوں کو بوٹوکس اور فلرز سے پریز کی ہدایت کی ہے۔

ملیکاشراوت نے اپنی ویڈیو میں کہاہے کہ وہ ابھی سو کر اٹھی ہیں اور انہوں نے سوچا کہ میں آپ لوگوں کے ساتھ ایک سیلفی ویڈیو شیئر کروں، اس ویڈیو میں، میں نے کوئی فلٹر یا چہرے پر کسی قسم کے میک اپ کا استعمال نہیں کیا اور میں یہ ویڈیو اس لیے شیئر کر رہی ہوں تاکہ ہم سب مل کر بوٹوکس اور مصنوعی فلرز سے پرہیز کریں، صحت مند زندگی کو اپنائیں۔