لاہور ائیرپورٹ پر تین گھنٹوں کیلئے فلائٹ آپریشن کی بندش پر عملدرآمد شروع
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(سعیداحمدسعید)لاہور ائیرپورٹ کے اطراف میں پرندوں کی بھرمارکے باعث لاہور ائیرپورٹ پر تین گھنٹوں کے لیے فلائٹ آپریشن کی بندش پر عمل درآمد شروع ہوگیا۔
لاہورائیرپورٹ انتظامیہ نے صبح 5بجے سے لیکر 8بجے تک کے مابین پروازوں کا شیڈول تبدیل کردیاجس کے نتیجے میں ایمریٹس، قطر ایئرویز، ایئر عریبیہ، ٹرکش ائیراور فلائی جناح کے اوقات کار تبدیل ہوگئے ہیں۔
ائیرپورٹ انتظامیہ کی ائیرلائنز سے اڑھائی ماہ کے لیے پروازوں کے شیڈول میں ردوبدل کے لیے بات چیت جاری ہے.
یہ بھی پڑھیں:ملک بھر کے تمام پیٹرول پمپس کو ڈیجیٹل کرنے کا منصوبہ
ذرائع کے مطابق غیر ملکی ائیرلائنز کی طرف سے اپنے بین الاقوامی شیڈول کے مطابق فلائٹس کی دستیابی کے لیے زوردیاجارہاہے۔