میں اور میرا خاندان 20 سال تک گدھے کا گوشت کھاتا رہا: مصری صحافی

Jul 02, 2023 | 18:35:PM
میں اور میرا خاندان 20 سال تک گدھے کا گوشت کھاتا رہا: مصری صحافی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) مصر کے معروف صحافی کا کہنا ہے کہ میں اور میرا خاندان قصاب کے دھوکے کی وجہ سے 20 سال تک گدھے کا گوشت کھاتا رہا۔

مصر کے معروف صحافی نے انکشاف کیا ہے کہ وہ اور اس کے خاندان والے قصائی کےدھوکے کی وجہ سے 20 سال تک گدھے کا گوشت کھاتے رہے ہیں۔ محمود سعد نامی مصری صحافی نے سوشل میڈیا پر جاری کردہ اپنے ایک ویڈیو پیغام میں انکشاف کیا وہ دھوکے سے 20 سال تک گدھے کا گوشت کھاتے رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ڈیری مافیا بے لگام ، دودھ فی لیٹر 230 روپے کا ہو گیا

ان کے مطابق والدہ حسبِ معمول جب قصائی کی دوکان سے گوشت خریدنے گئی تو پتا چلا کہ دوکان بند کر دی گئی ہے، تحقیق کی تو معمول ہوا کہ حکام کو قصاب کی دوکان سے گدھے کا گوشت ملا تھا جس کے باعث قصاب کی دوکان سیل کی گئی تھی۔

مصری صحافی محمود سعد نے مزید بتایا کہ قصائی گزشتہ کئی برس سے گاہکوں کو گدھے کا گوشت فروخت کر رہا تھا، جب یہ خبر ان کے خاندان کو پتا چلی تو سبھی حیران اور بہت زیادہ پریشان ہو گئے۔