ڈیری مافیا بے لگام ، دودھ فی لیٹر 230 روپے کا ہو گیا

Jul 02, 2023 | 14:03:PM
 ڈیری مافیا بے لگام ، دودھ فی لیٹر 230 روپے کا ہو گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)معاشی عدم استحکام سے پریشان پاکستانی عوام کو آئے روز  اشیائے ضرورریہ کی قیمتوں میں اضافے کا سرپرائز ملتا رہا ہے ۔

 تفصیلات کے مطابق ڈیری مافیا نے کراچی میں دودھ کی قیمت میں 20 روپے کا غیر قانونی اضافہ کر دیا، شہر میں دودھ 230 روپے فی لیٹر فروخت ہونے لگا،شہری انتظامیہ اور سندھ حکومت دودھ کی سرکاری قیمت 180 روپے پر عمل درآمد میں ناکام ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں:بانڈز رکھنے والوں کیلئے بڑی خوشخبری

 دودھ کی سرکاری اور غیر قانونی قیمت کا فرق بڑھ کر 50 روپے فی لیٹر تک پہنچ گیا۔ ڈیری مافیا ایک لیٹر دودھ پر 50 روپے کا غیرقانونی منافع کما رہی ہے۔

  ذرائع ڈیری سیکٹر کے مطابق یومیہ 50 لاکھ لیٹر کی فروخت سے 25 کروڑ روپے کا غیر قانونی منافع ہول سیلرز اور ڈیری فارمرز پر مشتمل مافیا ہڑپ کر رہی ہے۔