کتوں کی لڑائی پر تکرار۔۔۔ پولیس اہلکار سمیت2افراد قتل

Jul 02, 2021 | 13:09:PM
کتوں کی لڑائی پر تکرار۔۔۔ پولیس اہلکار سمیت2افراد قتل
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پشاور کے علاقے موسی زئی میں دو فریقین کے درمیان کتوں کی لڑئی پر تکرار، دونوں گروپوں میں فائرنگ کے تبادلے میں پولیس اہلکار سمیت دو افراد قتل۔ 
تفسصیلات کے مطابق پشاور کے علاقے   موسی زئی  میں دو فریقین کتوں کی لڑائی پر تکرار کے بعد آپے سے باہر ہوگئے اور دونوں گروپوں نے ایک دوسرے پر اندھا دھند فائرنگ کر دی ۔  جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار سمیت  دو افراد قتل جبکہ دو افراد زخمی بھی ہو گئے ، زخمیوں کو فوری طبی امداد کیلئے  حیات آباد ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ اس المناک واقعے کے بعد  پولیس  نےجائے وقوعہ پر پہنچ کر لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے روانہ کردی ہیں۔ پولیس نے فائرنگ میں ملوث افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکےملزموں کی  گرفتاری کے لئے چھاپے مارنے شروع کر دیئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:  گرمی کےنئے ریکارڈ۔۔23 ممالک میں درجہ حرارت50 ڈگری سینٹی گریڈ  سے زائد