گرمی کےنئے ریکارڈ۔۔23 ممالک میں درجہ حرارت50 ڈگری سینٹی گریڈ  سے زائد

Jul 02, 2021 | 10:52:AM
گرمی کےنئے ریکارڈ۔۔23 ممالک میں درجہ حرارت50 ڈگری سینٹی گریڈ  سے زائد
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب رپورٹ)موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث دنیا  بھر میں گرمی کی حدت بڑھتی جارہی ہے اور اس کے اثرات اب واضح طور پر نظر آنے لگے ہیں۔ امریکہ، یوروپ، کینیڈا اور خلیجی ممالک کو اس وقت شدید گرمی کی لہر کا سامنا ہے۔ سرد ماحول میں بسنے والےیوروپی اور امریکی باشندوں کے لئے شدید گرمی ایک عذاب ہے۔رواں سال دنیا میں درجہ حرارت نے نئے ریکارڈ قائم کئے ہیں۔ کم از کم 23 ممالک میں درجہ حرارت 50 ڈگری سینٹی گریڈ سے اوپر چلا گیا۔

تفصیلات کے مطابق عرب ٹی وی الجریزہ کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کینیڈا 49 اعشاریہ 6 ڈگری، کویت 53 اعشاریہ2 ڈگری سینٹی گریڈ کے ساتھ دنیا کے گرم ترین مقامات میں شامل ہیں۔جون کا مہینہ زمین کے شُمالی نصف کرہ کے متعدد ممالک میں گرم ترین مہینہ رہا ہے۔ کینیڈا کے صوبے برٹش کولمبیا میں پارہ 50 ڈگری سے تجاوز کرنے سے 25 جون تک 486 اموات ریکارڈ کی گئیں۔ امریکہ میں ہیٹ ویو کی وجہ سے پاور لائنز پگھل گئیں اور ہائی ویز پر دراڑیں پڑ گئیں۔22 جون کو کویتی شہر نیویسیب میں دنیا  کا سب سے زیادہ درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا، جہاں پارہ 53 اعشاریہ2 ڈگری سینٹی گریڈ سے تجاوز کرگیا۔عراق میں یکم جولائی کو درجہ حرارت 51 اعشاریہ 6 ڈگری اور ایران میں 51 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔جون میں متحدہ عرب امارات، عمان اور سعودی عرب میں 50 ڈگری سے زائد  درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔ خلیجی ممالک میں عام طور پر موسم گرما میں درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ سے زیادہ ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  سخت گرمی میں موسم کی اچھی خبر