سخت گرمی میں موسم کی اچھی خبر

Jul 02, 2021 | 09:03:AM
سخت گرمی میں موسم کی اچھی خبر
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) آج بالائی/وسطی پنجاب ،بالائی خیبرپختونخوا، کشمیر،گلگت بلتستان اورخطۂ پوٹھوہار میں گرج چمک کےساتھ بارش کا امکان جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ میدانی علاقوں میں شدیدگرم رہےگا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں آج موسم شدید گرم اور خشک رہے گا۔ تاہم بعد از دوپہر آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔گذشتہ 24 گھنٹوں کےدوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ میدانی علاقوں میں شدید گرم رہا۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی دارالحکومت دلی میں گرمی کا  90 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا