124ویں نیشنل مینجمنٹ کورس کیلئے نامزد کئے گئے افسران میں مزید ردوبدل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(بابر شہزاد تُرک) وفاقی بیوروکریٹس کی گریڈ 21 میں ترقی کیلئے لازمی نیشنل مینجمنٹ کورس کے ضمن میں 124ویں نیشنل مینجمنٹ کورس کیلئے نامزد کئے گئے افسران میں مزید ردوبدل کیا گیا ہے.
اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے ریکٹر نیشنل سکول آف پبلک پالیسی لاہور کو ارسال کردہ مراسلے کے مطابق کورس کیلئے قبل ازیں نامزد کئے گئے افسران میں سے 7 افسران کی نامزدگی واپس لی گئی ہے جبکہ 14 افسران کی اضافی نامزدگی کی منظوری دی گئی ہے، جن افسران کی نامزدگیاں واپس لی گئی ہیں ان میں جوائنٹ سیکریٹری وزارت تجارت کاشف گلزار،
جوائنٹ سیکریٹری داخلہ ڈویژن اخلاق احمد قریشی، کمشنر، آئی آر، اپیل-I کراچی شازیہ عابد، کمشنر آئی آر اپیل-VI کراچی شازیہ میمن،
کمشنر آئی آر اپیل-II کراچی حسنین بروہی، اکاؤنٹنٹ ممبر اے ٹی آئی آر بینچ VI کراچی اعجاز احمد خان یوسفزئی اور پوسٹ ماسٹر جنرل خیبر پختونخوا سرکل پشاور احسان اللہ شامل ہیں، دوسری جانب اضافی نامزد افسران میں جوائنٹ سیکریٹری اقتصادی امور ڈویژن اسلام آباد مسز ناصرہ بتول جعفری، ڈائریکٹر ای پی زیڈ اے، انڈسٹریز اینڈ پروڈکشن ڈویژن کراچی غلام مصطفیٰ واہوچو، جوائنٹ سیکریٹری انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کام ڈویژن اسلام آباد نذیر احمد، ڈائریکٹر فنانس پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی لاہور حسن لطیف، ایکٹنگ نیشنل کوآرڈینیٹر ایس سی او فرحت عائشہ، چیف ایف بی آر (ہیڈکوارٹرز) اسلام آباد ارشاد حسین، کمشنر آر ٹی او گوجرانوالہ محمد ماجد، چیف کمشنر آئی آر گوجرانوالہ یاسمین فاطمہ،
ڈائریکٹر-III ڈائریکٹوریٹ آف لاء کراچی شکیل احمد کسانہ، سیکرٹری سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ حکومت آزاد جموں و کشمیر مظفرآباد ظفر محمود خان، ڈائریکٹر جنرل (مانیٹرنگ) ہوم ڈیپارٹمنٹ حکومت پنجاب محمد اطہر مسعود، او ایس ڈی، خیبر پختونخوا حکومت عامر آفاق، او ایس ڈی ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ حکومت بلوچستان حافظ عبدالمجید
اور سیکریٹری کلائمیٹ چینج اینڈ انوائرمنٹ ڈیپارٹمنٹ حکومت بلوچستان علی اکبر بلوچ شامل ہیں.
یاد رہے کہ نیشنل مینجمنٹ کورس 5 جنوری 2026 سے 8 مئی 2026 تک نیشنل اسکول آف پبلک پالیسی (این ایس پی پی)، لاہور میں منعقد ہو گا، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے مطابق نیشنل مینجمنٹ کورس گریڈ 20 یا مساوی گریڈ پر فائز افسران کی ترقی کیلئے لازمی قرار دیا گیا ہے اور اس میں شرکت نہ کرنے یا بار بار ناکامی کی صورت میں افسران کو انتظامی نتائج کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے.
یہ بھی پڑھیئے: سول و پولیس افسران کی ترقیوں کیلئےاجلاسوں کے شیڈول میں رد و بدل
اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے مطابق شرکاء کو تازہ ترین سالانہ میڈیکل امتحان رپورٹ (فارم-I) این ایس پی پی میں جمع کرانا لازمی ہو گا، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے واضح کیا گیا ہے کہ یہ کورس ترقی کیلئے لازمی ہے اور کسی افسر کی جانب سے تین بار کورس میں شرکت میں ناکامی کی صورت میں سپرسیژن کی کارروائی کی جا سکتی ہے۔
وزیراعظم کی ہدایات کے مطابق تمام وزارتیں، ڈویژنز اور محکمے نامزد افسران کو بروقت کورس کیلئے ریلیو کرنے کے پابند ہوں گے، خلاف ورزی کی صورت میں سول سرونٹس (ای اینڈ ڈی) رولز 2020 کے تحت کارروائی عمل میں لائی جا سکتی ہے