سول و پولیس افسران کی ترقیوں کیلئےاجلاسوں کے شیڈول میں رد و بدل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(بابر شہزاد تُرک) وفاقی حکومت کے سول و پولیس افسران کی ترقیوں کیلئے طلب کردہ اجلاسوں کے شیڈول میں رد و بدل کیا گیا ہے۔
گریڈ 18 سے 19 میں ترقی کے لیے ڈیپارٹمنٹل سلیکشن بورڈ کا اجلاس اب 3 فروری بروز منگل منعقد ہو گا، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے مطابق ڈیپارٹمنٹل سلیکشن بورڈ کا اجلاس اس سے قبل 6 جنوری کو شیڈول تھا، تاہم انتظامی وجوہات کے باعث اس کی تاریخ تبدیل کر دی گئی ہے۔ اجلاس میں گریڈ 19 میں ترقی کے کیسز زیر غور آئیں گے، دوسری جانب گریڈ 17 سے 18 میں ترقی کیلئے ڈیپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی کا اجلاس اپنے مقررہ وقت پر ہی منعقد ہو گا، ڈیپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی کا اجلاس 13 جنوری کو طے شدہ شیڈول کے مطابق ہو گا، دونوں اجلاسوں کی صدارت سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کریں گے، اجلاسوں میں پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس، پولیس سروس آف پاکستان، آفس مینجمنٹ گروپ (او ایم جی) اور ایکس کیڈر افسران کی ترقیوں سے متعلق کیسز پر غور کیا جائے گا.
یہ بھی پڑھیئے: بہاول وکٹوریہ ہسپتال کے ایم ایس کو ہٹا دیا گیا، شیخ زید ہسپتال مین نئے ایم ایس کا تقرر