بہاول وکٹوریہ ہسپتال کے ایم ایس کو ہٹا دیا گیا، شیخ زید ہسپتال مین نئے ایم ایس کا تقرر

Jan 02, 2026 | 23:31:PM
 بہاول وکٹوریہ ہسپتال کے ایم ایس کو ہٹا دیا گیا، شیخ زید ہسپتال مین نئے ایم ایس کا تقرر
کیپشن: بہاول وکٹوریہ ہسپتال بہاولپور
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)بہاولپور  کے بہاول وکٹوریہ ہسپتال کے ایم ایس کو ہٹا دیا گیا۔ میو ہسپتال لاہور سے  ایک سینئیر ڈاکٹر کو بہاول وکٹوریہ ہسپتال کا میڈیکل سپرنٹنڈنٹ بنا کر بھیج دیا گیا ہے۔

آج سپیشلائزڈ ہیلتھ کئیر ڈیپارٹمنٹ نے میڈیکل سپرٹینڈنٹ بہاول وکٹوریہ ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کو فوری طور پر عہدہ سے ہٹانے کا نوٹیفیکیشن جاری کیا ہے۔ ایم ایس سید فخر عباس شاہ کو عہدہ چھوڑ کر سپیشلائزڈ ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ لاہور رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیئے: بھارت کے سب سے ترقی یافتہ شہر میں گندا پانی پینے سے 9 شہری جاں بحق

 ایک اور نوٹیفیکیشن کے مطابق لاہور کے میو ہسپتال کے  چیف کلسلٹنٹ پڈریاٹک ڈاکٹر عبدالرحمن کو میڈیکل سپریٹینڈنٹ بہاول وکٹوریہ ہسپتال تعینات کر دیا گیا ہے۔

ڈاکٹر سید فخر عباس شاہ کو 22 اگست 2025 کو ایم ایس تعینات کیا گیا تھا 

سپیشلائزڈ ہیلتھ کئی ڈیپارٹمنٹ نے آج ہی سابق ایم ایس بہاول وکٹوریہ ہسپتال ڈاکٹر عامر محمود بخاری کو ایم ایس شیخ زید ہسپتال رحیم یار خان تعینات کرنے کا بھی نوٹیفیکیشن کیا ہے۔