سنجے دت کے ہاتھ پر موجود ٹیٹو کے چرچے
کیپشن: سنجے دت
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)بالی ووڈ کے سٹار اداکار سنجے دت نے سال نو کے موقع پر ہاتھوں پر اپنے جڑواں بچوں کے نام کا ٹیٹو بنوالیا۔
سنجے دت نے حال ہی میں اپنے جسم پر موجود ٹیٹوز کے مجموعے میں 2 کا اضافہ کیا ہے، جو اُن کے جڑواں بچوں شہران اور اقرا کے ناموں کے ہیں۔
سٹار اداکار نے یہ اقدام اپنے بچوں سے محبت کے اظہار کے طور پر کیا ہے، جس کی ویڈیو اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہیں۔
سنجے دت نے یہ ٹیٹوز سادہ مگر نمایاں انداز میں بنوائے ہیں، اُن کے نزدیک یہ ذاتی زندگی کے جذباتی وابستگی کا اظہار ہیں۔
وہ آخری بار فلم گزشتہ ماہ ریلیز ہونے والی فلم دھرندر میں نظر آئے، اسٹار اداکار اس وقت فلم کے سیکوئل کی تیاری میں مصروف ہیں جو مارچ 2026ء میں ریلیز کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں:اداکارہ و ماڈل کرن تعبیر کے ہاں نئے مہمان کی آمد، تصاویر بھی سامنے آ گئیں