اداکارہ و ماڈل کرن تعبیر کے ہاں بیٹے کی پیدائش
Stay tuned with 24 News HD Android App
(زین مدنی)اداکارہ و ماڈل کرن تعبیر کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔ کرن تعبیر نے ننھے مہمان کی تصاویر سوشل میڈیا پر مداحوں کے ساتھ شیئر کر دیں، جس پر انہیں مبارکبادوں کا سلسلہ جاری ہے۔
کرن تعبیر نے اپنے بیٹے کا نام آہل رکھا ہے۔ اداکارہ کا کہنا ہے کہ یہ ان کی زندگی کا ایک خوشگوار اور یادگار لمحہ ہے۔ کرن تعبیر اس سے قبل بے شمار مقبول ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔دلچسپ بات یہ ہے کہ کرن تعبیر ان دنوں بھی ایک ڈرامے کی ریکارڈنگ میں مصروف تھیں۔ ان کی پہلی بیٹی چار سال کی ہے، جبکہ اب بیٹے کی آمد سے ان کے خاندان میں خوشیوں کا اضافہ ہو گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:شیخ وقاص اکرم کے بھائی پر فائرنگ،افسوسناک خبر آ گئی