بندروں کا حملہ، بزرگ خاتون زخمی، ویڈیو وائرل

Jan 02, 2026 | 14:26:PM
بندروں کا حملہ، بزرگ خاتون زخمی، ویڈیو وائرل
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)بھارت میں بندروں کے حملے سے بزرگ خاتون زخمی ہوگئیں جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ نئی دہلی کی  بترا کالونی میں پیش آیا جہاں ایگ بزرگ خاتون گھر کے باہر کرسی پر بیٹھی تھیں۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بزرگ خاتون گھر کے باہر گلی میں دھوپ میں بیٹھی تھیں کہ اچانک بندر آئے اور خاتون پر حملہ کردیا۔

مزید پڑھیں:برطانیہ میں تاریخ کی شدید برفباری، الرٹ جاری

اس حوالے سے سوشل میڈیا پر ویڈیو بھی وائرل ہو رہی ہے جس میں بندروں کو خاتون پر حملہ کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک بندر نے خاتون کی ٹانگ پر حملہ کیا تو دوسرے نے سر پر جبکہ بندروں نے بزرگ خاتون کے بال بھی کھینچے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق خاتون کے جسم پر 3 زخم آئے ہیں جن کا اسپتال میں طبی علاج جاری ہے