راولپنڈی، ہسپتال کے واش روم میں خواتین کی خفیہ ویڈیوز بنانے کا انکشاف

Jan 02, 2026 | 12:31:PM
راولپنڈی، ہسپتال کے واش روم میں خواتین کی خفیہ ویڈیوز بنانے کا انکشاف
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)راولپنڈی کے کنٹونمنٹ جنرل ہسپتال کے واش روم میں خواتین کی خفیہ ویڈیوز بنانے کا انکشاف ہوا ہے۔

ہسپتال کے سکیورٹی سپروائزر نعمان کی مدعیت میں تھانہ کینٹ میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔

 ایف آئی آر کے مطابق واش روم سے خاتون کی چیخ و پکار سنائی دینے پر سکیورٹی عملہ فوری طور پر موقع پر پہنچا اور ملزم کو گرفتار کر لیا۔

 مقدمے میں بتایا گیا ہے کہ ملزم کے موبائل فون کی جانچ کے دوران نازیبا ویڈیوز برآمد ہوئیں جس کے بعد پولیس کو طلب کیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کو حراست میں لے کر باقاعدہ مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔

مزید پڑھیں:لاہور میں کوڑے دان سے نوزائیدہ کی لاش برآمد