ناسا نے نئے سال کےسورج کی تصویر جاری کر دی

Jan 02, 2023 | 19:09:PM
ناسا نے نئے سال کےسورج کی تصویر جاری کر دی
کیپشن: ناسا
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) سالِ نو کے آغاز پر امریکی خلائی ایجنسی ناسا نے سورج کی ایک دلکش تصویر جاری کی ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر ناسا نے ایک تصویر شیئر کی ہے۔مذکورہ تصویر میں سورج سے آگ کی لپٹیں خارج ہوئے دیکھی جا سکتی ہیں۔

View this post on Instagram

A post shared by 24NewsHD.Tv (@24.newshd.tv)

اس تصویر کے کیپشن میں بتایا گیا ہے کہ تصویر میں نظر آنے والے سورج کی عمر 4.5 بلین سال سے زیادہ ہے۔ناسا کا کہنا ہے کہ سورج ہمارے نظام شمسی کے مرکز میں ہے جو اپنے 8 لاکھ 65 ہزار میل چوڑے کور اور 15 ملین ڈگری سینٹی گریڈ درجۂ حرارت کے ساتھ موجود ہے، یہ سورج کی کشش ثقل ہی ہے جو ہمارے نظامِ شمسی کے بڑے سے لے کر چھوٹے سیارے تک سب کو ایک خاص ترتیب میں رکھی ہوئی ہے۔