کوہاٹ، ٹریفک حادثے میں ایک ہی خاندان کے 8 افراد جاں بحق

Jan 02, 2023 | 18:55:PM
ضلع خیبر درہ آدم خیل،انڈس ہائی وے، کیری ڈبہ، ڈمپر، تصادم،
کیپشن: وین اور ڈمپر میں تصادم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)ضلع خیبردرہ آدم خیل مین انڈس ہائی وے پر ٹنل کے قریب کیری ڈبہ اور ڈمپرکے مابین خطرناک تصادم میں ایک ہی خاندان کے 8 افراد جاں بحق ہو گئے ۔
تفصیلات کے مطابق ضلع خیبردرہ آدم خیل مین انڈس ہائی وے پر ٹنل کے قریب کیری ڈبہ اور ڈمپرکے مابین خطرناک تصادم ہوا،جس کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 7 افراد جاں بحق جبکہ 5 افراد شدید زخمی ہوئے۔
ایدھی ذرائع کے مطابق گاڑی کرک صابر آباد سے پشاور آرہی تھی کہ ٹنل کے قریب حادثہ پیش آگیا،حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ،جاں بحق اور زخمیوں کو پشاور حیات آباد میڈیکل کمپلیکس منتقل کیاگیا۔ریسکیو ذرائع کے مطابق انڈس ہائی ایکسیڈنٹ کا ایک اور زخمی دم توڑ گیاجس کے بعد مرنے والوں کی تعداد 8 ہو گئی ۔
ایدھی ذرائع کاکہناہے کہ تمام لاشوں کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے سول ہسپتال ذرغون خیل سے کرک صابر آباد روانہ کر دیا گیا۔ 

یہ بھی پڑھیں: ن لیگ کو بڑی ناکامی، سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کیخلاف تحریک عدم اعتماد واپس لے لی