وفاقی حکومت کی جانب سے اہم تقرر و تبادلوں کا فیصلہ 

Feb 02, 2026 | 22:45:PM
وفاقی حکومت کی جانب سے اہم تقرر و تبادلوں کا فیصلہ 
کیپشن: وفاقی حکومت لوگو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(بابر شہزاد تُرک)وفاقی حکومت کی جانب سے اہم تقرر و تبادلوں کا فیصلہ کیا گیا ہے، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے راؤ عبدالکریم  کو آئی جی پنجاب پولیس تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کو ڈی جی ایف آئی اے لگایا جائے گا، انہیں سیکرٹری داخلہ لگائے جانے کا بھی امکان ہے.

وفاقی کابینہ سے سرکولیشن کے ذریعے سمری کی منظوری کے بعد اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے افسران کے تقرر و تبادلوں کے الگ الگ باضابطہ نوٹیفکیشن نوٹیفکیشن جاری کئے جائیں گے، خیال رہے کہ راؤ عبدالکریم بطور ایڈیشنل آئی جی اسپیشل برانچ پنجاب تعینات ہیں، راؤ عبدالکریم اس سے قبل اے آئی جی پیٹرولنگ پولیس  تعینات تھے، وہ  آر پی او گوجرانوالہ، ڈی آئی جی ٹریننگ اور ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب رہ چکے ہیں

یہ بھی پڑھیں:3 فروری کو عام تعطیل کا اعلان