پی ٹی آئی کارکنوں کی گرفتاریاں، سندھ ہائیکورٹ میں فوری سماعت کی استدعا منظور
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)پاکستان تحریکِ انصاف کے کارکنوں کی تھری ایم پی او کے تحت گرفتاریاں سندھ ہائی کورٹ میں چیلنج کر دی گئیں۔
سندھ ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی کی درخواست کی فوری سماعت کی استدعا منظور کر لی اور جسٹس عدنان کریم کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ آج ہی درخواست کی سماعت کرے گا۔
درخواست گزار کے مطابق نوٹیفکیشن کے تحت پی ٹی آئی کے 180 کارکنوں کی نظر بندی کا حکم دیا گیا ہے، پی ٹی آئی کے 8 فروری کو ہڑتال کے اعلان پر نظر بندی کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: سولر صارفین کے لئے نیٹ میٹرنگ پالیسی میں ترامیم کا حتمی فیصلہ
اس حوالے سے درخواست پاکستان تحریکِ انصاف سندھ کے جنرل سیکریٹری منصور علی اور دیگر نے دائر کی ہے۔