پاکستان ہاکی فیڈریشن کے ملازمین 6 ماہ سے تنخواہوں سے محروم

Feb 02, 2024 | 20:26:PM
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے ملازمین 6 ماہ سے تنخواہوں سے محروم
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستان ہاکی فیڈریشن کے ملازمین 6 ماہ سے تنخواہوں سے محروم ہونے کے باعث سخت پریشان ہیں۔

ذرائع کے مطابق لاہور ہیڈ کوارٹر کے ملازمین کسمپرسی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں اور ملازمین نے جلد واجبات ادا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ بیمار ملازمین کے پاس علاج معالجے تک کے پیسے نہیں ہیں، پی ایچ ایف کا ملازم حال ہی میں دل کے عارضے میں مبتلا ہوا ہے۔

ذرائع کے مطابق سینئر اور جونیئر کھلاڑیوں کی ڈیلیز کا معاملہ بھی التواء کا شکار ہے۔ کپتان عماد شکیل بٹ نے اولمپکس کوالیفائنگ رانڈ میں شرکت کے بعد ڈیلیز کی ادائیگی کا مطالبہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: پاکستان کرکٹ ٹیم کی مایوس کن صورتحال، مکی آرتھر نے خاموشی توڑ دی 

پی ایچ ایف کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے فنڈز ریلیز نہیں ہوئے، فنڈز کیلئے اسائنمنٹ اکاﺅنٹ بھی کھولا جانا ہے۔ پی ایچ ایف کے مطابق موجودہ دور میں ایک ماہ کی تنخواہ کے بقایا جات ہیں جبکہ باقی لگ بھگ 5 ماہ کے بقایا جات پچھلے دور کے ہیں۔

ذرائع کے مطابق موجودہ انتظامیہ کے ذمے تقریباً 8 کروڑ روپے کی ادائیگیاں باقی ہیں، موجودہ انتظامیہ نے دسمبر کے آخری ہفتے میں فیڈریشن کے اکاﺅنٹس بند کردیے تھے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ فیڈریشن کے اکاﺅنٹس بند ہونے کی وجہ سے اب اسائنمنٹ اکاﺅنٹ کھولنا ضروری ہے۔