پٹھان کا جنون سرحدیں پار کرنے لگا

Feb 02, 2023 | 12:23:PM
پٹھان کا جنون سرحدیں پار کرنے لگا
کیپشن: بے شرم رنگ گانے کو کلی اور نیما پاؤل نے اپنی آواز میں گایا ہ
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) شارخ خان کی فلم پٹھان کے جنون میں دنیا  کی مشہور شخصیات بھی مبتلا ہونی لگیں، سوشل میڈیا پر بہت سی ویڈیوز وائرل ہو رہی ہیں۔تازہ ویڈیو نے تو دھوم مچادی ۔

رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کنگ خان شارخ خان کی نئی  فلم پٹھان پہلے ہی دن باکس آفس پر سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم بن چکی ہے اور اس فلم کی عالمی سطح پر پہلے 6 دنوں میں 600 کروڑ سے زیادہ کمائی ہے۔ شوبز سمیت دیگر مشہور و معروف شخصیات اس فلم کے صحر میں مبتلا ہو رہی ہیں۔

مزید پڑھیں: فلم پٹھان نےکتنابزنس کیا؟کئی ریکارڈزاپنےنام کر لیے

تنزانیہ کی دو مشہور شخصیات کلی پاؤل اور ان کی بہن نیما پاؤل بھی پٹھان کے جنون میں مبتلا ہو گئی ہیں۔کلی اور نیما پاؤل نے مل کر فلم پٹھان میں دیپیکا اور شارخ پر فلمایا گیا گانا بے شرم رنگ گایا اور اس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کر دی جو کہ وائرل ہو رہی ہے۔ سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اس ویڈیو کو بہت پسند کیا جا رہا ہے۔ ویڈیو کو لاکھو ں ویوز اور لائکس بھی ملے ہیں جبکہ صارفین کی جانب سے شارخ خان کو بھی اس میں ٹیگ کیا جا رہا ہے۔

View this post on Instagram

A post shared by Kili Paul (@kili_paul)

واضح رہے کہ بے شرم رنگ گانے کو کلی اور نیما پاؤل نے اپنی آواز میں گایا ہے اس پر ڈبنگ نہیں کی۔