نوشکی اور پنجگور میں دہشتگردوں کا حملہ، فورسز کی کامیاب کارروائی، 4 شدت پسند ہلاک، ایک سپاہی شہید

Feb 02, 2022 | 22:42:PM
نوشکی، پنجگور، دہشتگردوں کے حملے ناکام، 4دہشتگرد مارے گئے،
کیپشن: سکیورٹی فورسز کارروائی، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے علاقے نوشکی اور پنجگور میں دہشتگردوں کے حملے ناکام بنا دیئے، جوابی کارروائی میں 4 دہشتگردمارے گئےجبکہ ایک سپاہی شہید ہو گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق بلوچستان کے علاقے نوشکی اور پنجگور میں دہشتگردوں نے حملے کئے، دہشتگردوں نے سکیورٹی فورسز کے کیمپوں کو نشانہ بنایا ۔آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں کو جوابی فائرنگ میں بھاری نقصان اٹھانا پڑا،نوشکی میں کارروائی کے دوران 4 دہشتگرد مارے گئے ۔آئی ایس پی آر کے مطابق دونوں حملوں کو ناکام بنا دیا گیا جس میں دہشتگردوں کو بھاری نقصان ہوا۔

یہ بھی پڑھیں:  رجب المرجب کا چاند نظر آگیا،شب معراج کب ہو گی؟ اعلان ہو گیا