رجب المرجب کا چاند نظر آگیا،شب معراج کب ہو گی؟ اعلان ہو گیا

Feb 02, 2022 | 19:34:PM
ماہ رجب المرجب، چاند نظر آگیا، شب معراج، یکم مارچ، بروز منگل ہوگی،
کیپشن: چاند، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)ماہ رجب المرجب 1443 کا چاند نظر آگیا،شب معراج 27 رجب 1443 ھ یکم مارچ بروز منگل کو ہو گی۔
تفصیلات کے مطابق رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیرصدارت ہو ا، جس میں رویت ہلال کمیٹی کے تمام ارکان نے شرکت کی اور چاند نظر آنے کے حوالے سے شہادتیں موصول کیں۔

یہ بھی پڑھیں: تعلیمی ادارے 9 فروری تک بند، طلبا کیلئے بڑی خبر
چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد نے چاند نظر آنے کا اعلان کرتے ہوئے کہاکہ یکم رجب المرجب 1443 ھ 3 فروری 2022 جمعرات کو ہوگی،شب معراج 27 رجب 1443 ھ یکم مارچ 2022 بروز منگل کو ہو گی۔
مولانا عبدالخبیر آزادنے کہاکہ ماہ رجب کے چاندکے نظر آنے کی شہادتیں موصول ہوئیں ،اتفاق رائے سے فیصلہ کیا گیا یکم رجب 3 فروری بروز جمعرات کو ہو گی ۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا کے وار ، طلبا کا ہوا پڑھنا محال۔۔۔تعلیمی ادارے 10 روز کیلئے بند