پاکستان کرکٹ ٹیم کے دورہ سری لنکا کا اعلان

Dec 02, 2025 | 15:43:PM
پاکستان کرکٹ ٹیم کے دورہ سری لنکا کا اعلان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)ٹی20 ورلڈکپ سے پہلے پاکستان نے دورہ سری لنکا کا اعلان کردیاہے۔

ترجمان پی سی بی کے مطابق پاکستان ٹیم 3 ٹی ٹونٹی میچز کیلئے سری لنکا جائے گی۔

 میچز7 جنوری، 9 جنوری اور11 جنوری کو دمبولا میں ہونگے، سیریز ورلڈکپ تیاریوں کا حصہ ہے۔

واضح رہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے 25 نومبر کو مینز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2026 کے شیڈول کا اعلان کر دیا تھا۔

 انڈیا اور سری لنکا میں منعقد ہونے والا ورلڈ کپ کا یہ دسواں ایڈیشن 20 ٹیموں کے درمیان 2024 کے فارمیٹ کے تحت کھیلا جائے گا۔

مزید پڑھیں:سابق کپتان معین خان سوشل میڈیا کی غیر ذمہ داری کا شکار ہوگئے، انتقال کی جھوٹی خبر وائرل