لاہور ،فیصل آباداورساہیوال میں منشیات فروشوں کے گردگھیراتنگ ، پولیس مقابلوں میں 6 ہلاک
Stay tuned with 24 News HD Android App
( رانا فاران یامین،زاہداقبال رانا،خالد چوہدری )لاہور ،فیصل آباداورساہیوال میں منشیات فروشوں کے گردگھیراتنگ، پولیس مقابلوں میں 6منشیات فروش ہلاک ہو گئے ۔
سی سی ڈی کے مطابق لاہورکے علاقوں گرین ٹاؤن ، کاہنہ اور ماڈل ٹاؤن میں 3مبینہ منشیات فروش ہلاک ہوئے،مبینہ پولیس مقابلوں میں دو زیر حراست ملزم مارے گئے،مارے گئے ملزمان میں محمد فرید اور محسن علی شامل ہیں ۔
سی سی ڈی زیر حراست ملزم محسن کو کاہنہ اور ماڈل ٹاون ریکوری کے لئے لے کر گئی،ملزمان کے ساتھیوں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی۔
اپنے ساتھیوں کی فائرنگ کی زد میں آکر دونوں زیر حراست ملزمان مارے گئے،زیر حراست ہلاک ملزمان کے ساتھ اندھیرے کے باعث موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں:خیبرپختونخوا میں گورنر راج؟بڑی خبر آگئی
سی سی ڈی ٹیم نے لاشیں پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانہ منتقل کر دی،رات گئے گرین ٹاون میں بھی مبینہ سی سی ڈی کا مبینہ مقابلہ ہوا
مبینہ مقابلہ میں زیر حراست ملزم آصف جاوید مارا گیا تھا،پولیس کے مطابق ہلاک تینوں زیر حراست ملزمان منشیات فروش تھے ۔
گوجرانوالہ ڈویژن میں بھی 5 آئس فروش مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک کر دئیے گئے ،
ترجمان سی سی ڈی کے مطابق منڈی بہاؤالدین اور سیالکوٹ میں2،2 جبکہ گجرات میں ایک منشیات ڈیلر ہلاک ہوا۔
گوجرانوالہ ریجن میں ایک دن میں 8 جبکہ 2 روز کے دوران 16 منشیات ڈیلرز اپنے انجام کو پہنچے ۔
ہلاک ملزمان عرصہ دراز سے منشیات فروشی میں ملوث اور ریکارڈ یافتہ تھے۔
مزید پڑھیں:شیر افضل مروت نے پی ٹی آئی کو بڑا جھٹکا دیدیا
ادھر ساہیوال میں سی سی ڈی اور منشیات فروشوں میں مبینہ مقابلہ میں بدنامِ زمانہ منشیات فروش ظفر سپاری ہلاک ساتھی فرار ہوگیا ۔
ظفر سپاری گزشتہ ایک دہائی سے عنایت الٰہی کالونی میں ہائی سکول کی دیوار کے ساتھ منشیات فروشی میں ملوث تھا اور منشیات فروشی کے آٹھ سے زائد مقدمات میں ریکارڈی تھا۔
ساہیوال ،منشیات کی بھاری مقدار منتقل کرتے ہوئے منشیات فروشوں کا CCD ٹیم کے ساتھ آمنا سامنا ہوا۔
سی سی ڈی کے روکنے پر ملزم نےنامعلوم ساتھی کے ہمراہ سی سی ڈی پر اندھا دھند فائرنگ کر دی۔
مبینہ فائرنگ کے تبادلے میں اپنے ہی ساتھی کی گولی لگنے سے ظفر سپاری ہلاک ہو گیا،جبکہ ساتھی فرار ہو گیا۔