الیکشن کمیشن نے قراۃ العین کو نیا ترجمان مقرر کر دیا

Dec 02, 2022 | 15:22:PM
الیکشن کمیشن نے نئی ترجمان کی تقرری کر دی۔ ڈائریکٹر میڈیا قراہ العین کو نئی ترجمان مقرر کیا گیا، جس کا نوٹفکیشن جاری کر دیا گیا۔ قراہ العین ہارون خان کی جگہ ترجمان کی ذمہ داریاں سنھبالیں گی
کیپشن: قراہ العین
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز) الیکشن کمیشن نے نئی ترجمان کی تقرری کر دی۔ ڈائریکٹر میڈیا قراۃالعین کو نئی ترجمان مقرر کیا گیا، جس کا نوٹفکیشن جاری کر دیا گیا۔ قراۃ العین ہارون خان کی جگہ ترجمان کی ذمہ داریاں سنھبالیں گی۔

خیال رہے اسمبلیوں کی تحلیل سے متعلق الیکشن کمیشن کی جانب سے متنازع ردعمل دینے پر ترجمان الیکشن کمیشن کو عہدے سے ہٹا دیا گیا تھا۔ چیف الیکشن کمشنر نے بیان کا نوٹس لیتے ہوئے فوری احکامات جاری کیے اور ترجمان الیکشن کمیشن کو عہدے سے ہٹایا۔

چیف الیکشن کمشنر نے متنازع ردعمل دینے پر سخت اظہارِ ناراضی کیا تھا۔ ترجمان الیکشن کمیشن نے اسمبلیوں کی تحلیل پر ضمنی انتخاب کرانے کا بیان دیا تھا ترجمان نے الیکشن کمیشن کی منظوری کے بغیر بیان جاری کیا تھا۔

واضح رہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے اسمبلیوں سے باہر آنے کا اعلان کر رکھا ہے جس پر پارٹی نے پنجاب اور کے پی اسمبلی تحلیل کرنے کی توثیق کر دی ہے۔