سالانہ 10لاکھ روپے کمانے والے پاکستانی یوٹیوبرز کی تعداد میں 110 فیصد اضافہ

یوٹیوب کے مختصر دورانیے کے نئے سلسلے ”شارٹس“ کی مونیٹائیزیشن فروری 2023سے شروع کردی جائیگی

Dec 02, 2022 | 12:50:PM
پاکستان, گوگل , سری لنکا, بنگلہ دیش ,شارٹس,مونیٹائیزیشن,یوٹیوب, آن لائن
کیپشن: YOUTUBE
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پاکستان میں یوٹیوبرز کی تعداد میں اضافہ،اب تک سالانہ 10لاکھ روپے  کمانے والے پاکستانی  یوٹیوبرز کی تعداد میں 110 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

ان باتوں کا انکشاف  گوگل کے کنٹری ڈائریکٹر پاکستان، سری لنکا، بنگلہ دیش فرحان ایس قریشی نے کیا ،ساتھ ہی ساتھ یوٹیوب کے مختصر دورانیے کے نئے سلسلے ”شارٹس“ کی مونیٹائیزیشن کے حوالے سے خوشخبری دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ فروری 2023سے شروع کردی جائیگی۔

ضرور پڑھیں :کونسی نئی گاڑی پاکستان میں لانچ ہو رہی ہے؟

یوٹیوب نے پاکستان میں اپنے پہلے برانڈ کاسٹ کا انعقاد کیا جس میں پاکستانی یوٹویوبرز اور مواد تخلیق کرنے والوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔انہوں نے بتایا کہ 18سے 24سال کی عمر کے آن لائن پاکستانیوں کی 62فیصد تعداد یوٹیوب سے استفادہ کررہی ہے۔ جون 2021کو ختم ہونے والے سال کے دوران پاکستان میں سالانہ 10لاکھ روپے آمدن کمانے والے یوٹیوبرز کی تعداد میں 110 فیصد اضافہ ہوا۔تحقیق کے مطابق پاکستان کی آن لائن آچکی 48فیصد دیہی آبادی میں سے 78فیصد یوٹیوب کا استعمال کرتے ہیں۔