وائس آف امریکا سمیت دیگر چینلز پر پابندی عائد

افغانستان نے وائس آف امریکا سمیت دیگر چینلز پر پابندی عائد کردی

Dec 02, 2022 | 11:55:AM
 افغانستان , وائس آف امریکا ,ریڈیو آزادی,ریڈیو فری یورپ, وزارت خارجہ
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) افغانستان نے وائس آف امریکا سمیت دیگر چینلز پر پابندی عائد کردی۔

امریکی ٹی وی وائس آف امریکا کے مطابق طالبان نے وی او اے ، ریڈیو آزادی اور ریڈیو فری یورپ کی نشریات پر پابندی لگا دی ہے۔ طالبان کا موقف ہے کہ پابندی پروگراموں کے مواد سے متعلق شکایات موصول ہونے کے بعد لگائی گئی۔

ضرور پڑھیں :اعظم سواتی کو بلوچستان پولیس نے گرفتار کرلیا

طالبان کی وزارت خارجہ کے ترجمان عبد القہار بلخی نے بیان میں کہا کہ افغانستان میں پریس قوانین موجود ہیں اور جو نیٹ ورک بھی ان قوانین کی مسلسل خلاف ورزی کرے گا اس سے افغانستان میں رپورٹنگ اور نشریات کا حق واپس لے لیا جائے گا۔