راکھی ساونت کے شوہر سے متعلق بڑا انکشاف

Dec 02, 2021 | 16:06:PM
راکھی ساونت کے شوہر سے متعلق بڑا انکشاف
کیپشن: راکھی ساونت رتیش فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) بالی وڈ اداکارہ راکھی ساونت کے شوہر رتیش حال ہی میں منظر عام پر آئے ہیں جن کی انٹری رئیلیٹی شو بگ باس میں ہوئی۔

 بھارتی اداکارہ راکھی کی شادی کے بعد یہ ان کے شوہر کی پہلی عوامی جھلک تھی اور اس دوران راکھی نے انکشاف کیا کہ ان کا رتیش سے پہلی مرتبہ رابطہ واٹس ایپ چیٹ کے ذریعے ہوا  تھا۔

 راکھی کے شوہر  رتیش نے بھی  میزبان سلمان خان کے مختلف سوالوں کے جواب دے کر اپنی شناخت سے متعلق کچھ انکشافات کئے۔

یہ بھی پڑھیں: معروف بھارتی اداکارہ کو2 سال سے دھمکیاں دینے والا ملزم کون؟سچ سامنے آ گیا

رتیش نے بتایا کہ ان کا تعلق بھارتی شہر بہار سے ہے لیکن وہ کام کے سلسلے میں بیلجیئم میں مقیم ہیں۔راکھی سے شادی کو مختلف وجوہات کی بنا پر پوشیدہ رکھا۔

دوران شو سلمان خان نے ازراہ مذاق راکھی سے سوال کیا کہ کہیں ایسا تو نہیں کہ راکھی نے پیسے دے کر اس شخص کو شوہر بنا کر شو میں بلوایا ہے جس پر راکھی کا کہنا تھا کہ نہیں یہ ان کے واحد شوہر رتیش ہی ہیں۔

 دوسری جانب راکھی کے مداح انکے شوہر کو تسلیم کرنے سے انکاری ہیں اور اس حوالے سے سوشل میڈیا صارفین راکھی اور ان کے  شوہر رتیش کے تعلق اور ان کی شناخت کو جھوٹا قرار دے رہے ہیں۔ایک صارف کا کہنا تھا کہ اب یہ افواہ کون پھیلا رہا ہے راکھی کے شوہر سلمان خان کے کیمرہ مین ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: شاہ رخ کے بیٹے کو گرفتار کیوں کیا گیا۔۔۔؟بھارتی وزیراعلیٰ نے بڑا انکشاف کردیا