معروف بھارتی اداکارہ کو2 سال سے دھمکیاں دینے والا ملزم کون؟سچ سامنے آ گیا

Dec 02, 2021 | 15:37:PM
بھارتی اداکارہ اروینا گھوش کو دھمکیاں دینے والا جیل پہنچ گیا
کیپشن: بھارتی اداکارہ اروینا گھوش فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (مانیٹرنگ ڈیسک )بھارتی تامل فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ ” ارومینا گھوش “ کو آخر کار سکھ کا سانس آ گیا، دو سال سے مسلسل دھمکیاں دینے والا جنونی مداح سلاخوں کے پیچھے پہنچ گیا ۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ ارومینا کی حال ہی میں فلم ریلیز ہوئی ہے جس کے بعد انہوں نے پولیس کو ایک مرتبہ پھر سے متعلقہ شخص کے بارے میں شکایت در ج کروائی، یہ شخص اداکارہ کو مسلسل دو سال سے ہراساں کر رہاہے ۔

نامعلوم ملزم ارومینا کو جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دینے کے علاوہ حراساں بھی کرتا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:شاہ رخ کے بیٹے کو گرفتار کیوں کیا گیا۔۔۔؟بھارتی وزیراعلیٰ نے بڑا انکشاف کردیا

 تحقیقات کاروں کا کہناہے کہ اس شخص کا نام مکیش شاءہے جو کہ اتوار کی شب اداکارہ کے گھر کے باہر پہنچ گیا جس پر انہوں نے پولیس سے رابطہ کرتے ہوئے شکایت درج کروائی۔

دھمکیاں دینے والا شخص سروے پارک کے قریب رہتا ہے اور اسے قبل دو مرتبہ گرفتار کیا جا چکا ہے جس پرا سے 11 اور 8 دن کی جیل کی سزا بھی سنائی جا چکی ہے ۔

پولیس نے اسے تیسری مرتبہ گرفتار کیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:کترینہ کی شادی میں شرکت۔۔ مہمانوں کو خفیہ کوڈ جاری