کترینہ کی شادی میں شرکت۔۔ مہمانوں کو خفیہ کوڈ جاری

Dec 02, 2021 | 13:26:PM
کترینہ کی شادی میں شرکت کیلئے خصوصی پاس جاری ہونگے
کیپشن: کترینہ وکی کوشال فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (مانیٹرنگ ڈیسک)  کترینہ کیف اور وکی کوشال کی شادی کو انتہائی خفیہ رکھا گیا ہے ، شرکت کے لئے مہمانوں کو  خفیہ کوڈ جاری ہوں گے۔

 بھارتی میڈیا  رپورٹ کے مطابق کترینہ اور وکی کوشال اپنی شادی کی تقریب کو اس قدر خفیہ رکھیں گے کہ اس (تقریب) میں شرکت کرنے والے مہمانوں کو ایک خفیہ کوڈ دیا جائے گا۔ شادی میں مدعو کیے جانے والے مہمانوں کو ایک خفیہ کوڈ دیا جائے گا جس سے انہیں وینیو میں داخل ہونے کی اجازت مل سکے گی۔

 یہ بھی پڑھیں:سجل علی کی بہن اور بھائی کیساتھ نئی تصویر۔۔ سوشل میڈیا پر دھوم مچ گئی


 ہوٹل کے کمروں تک رسائی بھی کوڈ کے ذریعے ہوگی اور شادی میں شرکت کے لیے ’نو فون پالیسی‘ لاگو ہوگی جو اب سلیبریٹیز کی شادیوں میں ایک عام رجحان ہے۔شادی کی تقریبات تین دن تک جاری رہیں گی۔

رپورٹس کے مطابق یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ شادی میں صرف منتخب کئے گئے مہمانوں کو ہی مدعو کیا جائے گا اور مہمانوں کی یہ فہرست اومی کرون وائرس کی وجہ سے مزید محدود ہو سکتی ہے۔

واضح رہے کترینہ اور وکی کوشال نے معروف ڈیزائنر سبیاساچی مکھرجی کو اپنی شادی کا جوڑا ڈیزائن کرنے کا کہا ہے۔
  یہ بھی پڑھیں: ماہرہ خان کے گھر صف ماتم۔۔بڑا سہارا چھن گیا