سیاست کا ایک اور باب بند-- میر ظفر اللہ جمالی انتقال کر گئے

Dec 02, 2020 | 22:22:PM
سیاست کا ایک اور باب بند-- میر ظفر اللہ جمالی انتقال کر گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play


(24نیوز) سیاست کا ایک اور باب بند،سابق وزیراعظم اور بزرگ سیاستدان میر ظفر اللہ جمالی انتقال کر گئے۔میر ظفر اللہ جمالی کو چند دن قبل دل کا دورہ پڑنے پر ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ طبیعت زیادہ خراب ہونے کی وجہ سے وہ وینٹی لیٹر پر تھے۔ بیٹے نے تصدیق کر دی۔

واضح رہے کہ ظفر اللہ جمالی پاکستان کے 15ویں وزیراعظم تھے۔ وہ یکم جنوری 1944کو بلوچستان کے ضلع نصیر آباد کے گائوں روجھان جمالی میں پیدا ہوئے۔ ابتدائی تعلیم روجھان جمالی میں ہی حاصل کی۔ بعد ازاں سینٹ لارنس کالج گھوڑا گلی مری، ایچیسن کالج لاہور اور 1965ء میں گورنمنٹ کالج لاہور سے تاریخ میں ماسٹرز کی ڈگری حاصل کی۔

ظفر اللہ جمالی صوبہ بلوچستان کی طرف سے اب تک پاکستان کے واحد وزیر اعظم تھے۔ میر ظفر اللہ جمالی کی پہچان ایک سنجیدہ اور منجھے ہوئے سیاست دان کی رہی۔ وہ روایات کے پابند تھے دوستی اور تعلقات نبھانا جانتے تھے۔