"بدبختی کی انتہا" بیٹے کا ماں پر تشدد، بال بھی کاٹ دیئے

Dec 02, 2020 | 14:58:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)لاہورکے علاقہ اسلام پورہ میں بدبخت اکلوتے بیٹے نے بوڑھی ماں کوتیز دھا رآلے سے زخمی کردیا۔

تفصیلات کے مطابق محلے داروں کے مطابق 65 سالہ بیوہ  شہناز کے 20 سالہ اکلوتے بیٹے عثمان نے ماں کے بال کاٹ کر تیز دھار آلے سے زخمی کر دیا، بزرگ خاتون کو تشویشناک حالت میں ہسپتال داخل منتقل کیا گیا۔پڑوسیوں کا کہنا ہے کہ چند روزقبل بھی ملزم نے  اپنی ماں پر تشدد کیا تھا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم مخبوط الحواس لگتا ہے، اسے حراست میں لے لیا ہے۔

 پولیس کے مطابق ملزم کی والدہ سے رابطہ کیا جارہا ہے ،اگر والدہ درخواست دیں گی تو قانونی کارروائی کی جائے گی۔