آل راونڈر عماد وسیم کیلئے خو شخبری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز )نیوزی لینڈ میں موجود آل راونڈر عماد وسیم کی نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے بعد بگ بیش میں حصہ لینے کے لیے روانگی متوقع ہے۔پی سی بی نے آل راونڈر عماد وسیم کو بگ بیش لیگ میں حصہ لینے کے لیے این او سی جاری کردیا ہے۔ ٹی ٹوئنٹی سیریز کے بعد اگر ٹیسٹ میچز کے لیے ٹیم انتظامیہ نے ان کی موجودگی ضروری نہ سمجھی تو ان کی فوری روانگی ممکن ہوپائے گی۔
تفصیلا ت کے مطا بق پی سی بی ذرائع نے این او سی جاری کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ قومی ٹیم کی مصروفیات کے سبب عماد وسیم لیگ کے ابتدائی میچز میں شاید شریک نہ ہوسکیں۔10 دسمبر سے شروع ہونے والے بگ بیش سیزن 2020/21 میں عماد وسیم عماد وسیم کا میلبورن رینی گیڈز کے ساتھ معاہدہ ہوا ہے جب کہ ایونٹ کا فائنل 6 فروری کو کھیلا جائے گا۔