لاہور : 2 خواتین جیولرز سے لاکھوں مالیت کی چین چرا کر فرار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) لاہور کے علاقے مغلپورہ میں موجود ہادی جیولرز میں نوسرباز خواتین کی جانب سے بڑی واردات کی گئی ۔
2 خواتین ہادی جیولرز سے لاکھوں مالیت کی چین چرا کر فرار ہو گئیں۔ سی سی ٹی وی میں دیکھا گیا کہ 2 چور خواتین جیولری خریدنے کے بہانے دکان میں داخل ہوئیں، جیولری دیکھنے کے دوران چور خاتون نے گولڈ کی چین چرا لی ۔
متاثرہ دکاندار نے تھانہ مغلپورہ میں اندراج مقدمہ کی درخواست دے دی ۔