سوات : کبل امن مظاہرے کے دوران دھماکہ،7افراد شہید،18 زخمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(خواجہ عرفان )خیبر پختونخوا کے علاقے سوات میں امن مظاہرے کے دوران دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں 7افراد شہید جبکہ 18 افراد زخمی ہوگئے۔
آرپی اوملاکنڈ ڈویژن سید فدا حسن شاہ کا کہنا ہے کہ دھماکے سے متعدد پولیس اہلکار زخمی ہوئے، کبل پولیس سٹیشن کے مین گیٹ پر ہونے والا دھماکہ خودکش حملہ تھا،۔
خودکش حملہ آور پولیس کمپاؤنڈ میں داخل ہونے کی کوشش کر رہا تھا، پولیس جوانوں نے خودکش حملہ آور کو پولیس کمپاؤنڈ میں داخل ہونے سے روک دیا،پولیس کمپاؤنڈ میں کبل پولیس سٹیشن، پولیس لائن کبل اور سہولت مرکز سمیت دیگر دفاتر قائم ہیں۔
پولیس کے مطابق دھماکا اس وقت ہوا جب کبل چوک میں امن کے لئے مظاہرہ کیا جارہا تھا۔
دھماکہ میں متعدد پولیس اہلکاروں اور عام شہریوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں، زخمیوں کو سیدو شریف ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے،ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔
یہ بھی پڑھیں : این ڈی ایم اے کا ملک بھر کے بڑے دریاوں میں سیلاب کا خدشہ