ایف آئی اے کی کارروائی، غیر قانونی انٹرنیٹ سروس فراہم کرنے والا نیٹ ورک بے نقاب، دو ملزمان گرفتار

Aug 02, 2026 | 11:37:AM
ایف آئی اے کی کارروائی، غیر قانونی انٹرنیٹ سروس فراہم کرنے والا نیٹ ورک بے نقاب، دو ملزمان گرفتار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عرفان ملک)وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) لاہور زون کے کارپوریٹ کرائم سرکل نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی طور پر انٹرنیٹ سروس فراہم کرنے والے نیٹ ورک کا انکشاف کر دیا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق غازی روڈ لاہور میں پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کی تکنیکی ٹیم کے ہمراہ چھاپہ مار کارروائی کی گئی، جس کے دوران دو ملزمان محمد ذیشان اور احسن ذوالفقار کو گرفتار کر لیا گیا۔

حکام کے مطابق ملزمان کے خلاف پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن (ری آرگنائزیشن) ایکٹ 1996 اور تعزیرات پاکستان کی متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں:غزہ جنگ میں اسرائیل کو بھارتی اسلحہ فراہمی کا دعویٰ، ایمنسٹی انٹرنیشنل کی رپورٹ سامنے آگئی