زارا خان پر عائد پابندی کھل گئی،’’ الارم کھڑکن گے‘‘ میں پرفارم کرینگی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(زین مدنی)سٹیج کی نامور اداکارہ زارا خان پر پنجاب آرٹس کونسل کی جانب سے لگائی گئی پابندی ساڑھے تین ماہ بعد کھل گئی ۔ سٹیج ڈرامہ’’ الارم کھڑکن گے‘‘ میں پرفارم کریں گی ۔
تفصیلات کے مطابق سٹیج کی اداکارہ زارا خان نے ڈانس ریہرسل شروع کر دی ہے، وہ آج سے پرنس تھیٹر میں زیر نمائش سٹیج ڈرامہ’’ الارم کھڑکن گے‘‘ میں پرفارم کریں گی ۔ اس حوالے سے سٹیج اداکارہ زارا خان کا کہنا ہے کہ آئںدہ کوئی بھی ایسی پرفارمنس نہیں کروں گی کہ پابندی کا سامنا کرنا پڑے ۔
یاد رہے کہ پنجاب آرٹس کونسل نے غیر اخلاقی پرفارمنس کرنے سے باز نہ آنے پر رواں سال مئی کے مہینے میں اداکارہ زارا خان کو دو سال کے لیے بین کر دیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: فاسٹ بالر جسپریت بمرا کی ایشیاء کپ میں شرکت، شکوک و شبہات پیدا ہونے لگے