بالی ووڈ فلم ’’تہران‘‘ کا ٹریلر ریلیز، فلم 15اگست کو نمائش کیلئے پیش ہو گی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)بھارت کی فلم انڈسٹری بالی کے ووڈ کے ایکشن ہیرو جان ابراہم اور مانوشی چھلر کی فلم ’’تہران‘‘ کا ٹریلرریلیزکر دیا گیا ہے،یہ فلم15 اگست 2025 کو سنیما گھروں میں ریلیز ہوگی۔ جس کی ہدایتکاری ارون گوپالن نے انجام دی ہے۔
بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق میڈوک فلمز نے جان ابراہم کی فلم ’’تہران‘‘ کا ٹریلر ریلیز کر دیا ہے جس میں وہ بھارت کیلئے اگلے مشن پر نکلے ہیں۔ ’’تہران‘‘ کے ٹریلر کی شروعات ایک دھماکے سے ہوتی ہے۔ جس کے بعد ایکشن کے منظر پیش کئے گئے ہیں جن میں گولیاں چل رہی ہیں، عمارتیں تباہ ہورہی ہیںاور جان ابراہم اپنے اگلے مشن کی گہرائی میں جارہے ہیں، اس مرتبہ ان کے اپنے ملک نے انہیں اکیلا چھوڑ دیا ہے۔ٹریلر میں مانوشی چھلر کو بھی ایجنٹ کے کردار میں دکھایاگیا ہے۔ ’’تہران‘‘ حقیقی واقعات سے متاثر ہوکربنائی گئی ہے جس میں ایران میں تعینات کئے گئے ہندوستانی ایجنٹس کی کہانی بیان کی گئی ہے۔ ٹریلرکے ڈسکرپشن میں لکھا ہے کہ ’’کیا وہ وطن سے محبت کرنے والے تھے یاکوئی دہشت گرد؟یوم آزادی کے دن سچ ظاہر کیا جائے گا۔‘‘سوشل میڈیا صارفین کی اکثریت نے ’’تہران‘‘ کے ٹریلر کو پسند کیا ہے جبکہ چند نے اسے ’’وار ۲‘‘کے ٹریلر سے زیادہ اچھا قرار دیا ہے۔
One man. One mission.
— ranikumari (@ranikumari0x) August 1, 2025
Caught in a global storm.
Tehran isn’t fiction — it’s a reflection.#TehranTrailer now out: pic.twitter.com/xTzwtX8nMp
یہ بھی پڑھیں:بیٹے مجھ سے ملنے پاکستان آئیں گے، سیاست یا احتجاج کا حصہ نہیں بنیں گے، عمران خان