کراچی میں بینک کی کیش وین لوٹنے والے گروہ کے 2 کارندے گرفتار،35 لاکھ روپے برآمد
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) کورنگی میں دن دیہاڑے ڈاکوؤں نے بینک کیش وین سے 97 لاکھ روپے لوٹ لیے۔
ایس ایس پی کورنگی کے مطابق واردات میں ملوث 5 میں سے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے جن کے قبضے سے 35 لاکھ روپے برآمد کرلیے گئے ہیں۔
ایس ایس پی نے مزید بتایا کہ ملزمان کا 7 رکنی گروہ ہے جس کے 2 ارکان کو گرفتار کیا گیا اور باقی 5 کی تلاش جاری ہے۔
ملزمان کے خلاف کراچی کے مختلف تھانوں میں مقدمات درج ہیں اور ملزمان پہلے بھی گرفتار ہوچکے ہیں۔
ایس ایس پی کے مطابق ملزمان سے 12 موبائل فون اور 2 پستول بھی برآمد کیے گئے ہیں۔