فواد چوہدری کو فلم منی بیک گارنٹی نے 9 مئی کیس میں سزا سے بچالیا 

Aug 02, 2025 | 12:54:PM
فواد چوہدری کو فلم منی بیک گارنٹی نے 9 مئی کیس میں سزا سے بچالیا 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز ) سابق رہنما تحریک انصاف فواد چوہدری کو فلم منی بیک گارنٹی کے پریمئر نے 9 مئی کیس میں سزا سے بچالیا ہے۔

فیصل آباد کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج جاوید اقبال شیخ نے 9 مئی کے 3 مقدمات کا فیصلہ سناتے ہوئے فواد چوہدری، زین قریشی اور خیال کاسترو سمیت 88 کو بری کردیا گیا جبکہ رہنما پی ٹی آئی عمر ایوب، شبلی فراز اور زرتاج گل وزیر سمیت پی ٹی آئی کے 196 رہنماؤں اور کارکنوں کو 10 سال تک قید کی سزائیں سنادیں۔

 یہ بھی پڑھیں:اپنی چھت اپنا گھر پروگرام کتنے خاندانوں کو بلاسود قرضہ فراہم کیا جا چکا، تفصیلات جانیے

فواد چوہدری کی بریت کی بڑی وجہ یہ بنی کہ وہ منی بیک گارنٹی فلم کے پریمئر میں موجود تھے، عدالت نے ان کی موجودگی کی تصدیق فلم کے ڈائریکٹر، پروڈیوسر فیصل قریشی اور دیگر شواہد کی جس کی بنیاد پر یہ ثابت ہو گیا کہ وہ واقعہ کے وقت موقع پر موجود نہیں تھے.