9 مئی مقدمات میں ناقابل تردید شواہد پیش کیے گئے: عطا تارڑ

Aug 02, 2025 | 10:07:AM
9 مئی مقدمات میں ناقابل تردید شواہد پیش کیے گئے: عطا تارڑ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے تحریک تحفظ آئین پاکستان کے اعلامیے کو مضحکہ خیز قراردیتے ہوئے کہا ہےکہ 9 مئی کے مقدمات کا فیئر ٹرائل ہوا اور  ان ٹرائل میں ناقابلِ تردید شواہد پیش کیے گئے۔

ایک بیان میں عطا تارڑ نے کہا کہ جب (ن) لیگ کو حکومت ملی تو ملک ڈیفالٹ کے دہانے پر کھڑا تھا ، تحریک انصاف والے شرطیں لگا رہے تھے کہ ملک کب ڈیفالٹ کرے گا ، ان کو پتا ہے کہ تاریخ میں پہلی مرتبہ کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس ہوا ہے، زرِ مبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوا ہے ، مہنگائی میں کمی ہوئی ہے ، پیٹرول کی قیمتیں کم ہوئی ہیں  اور ملک میں سرمایہ کاری آ رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسٹاک ایکسچینج میں روزانہ کی بنیاد پر اضافہ ہو رہا ہے، اسٹاک ایکس چینج کا بڑھنا سرمایہ کاروں کا معیشت پر اعتماد کا مظہر ہے، اپوزیشن صرف تنقید برائے تنقید کرتی ہے، ان کے پاس کوئی پالیسی نہیں، گھسی پٹی رٹ ہے، یہ ذہنی بیماری کا شکار ہو چکے ہیں، یہ پوری قوم کو بے وقوف بنا رہے ہیں جو افسوس ناک ہے۔

وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ 9 مئی کے مقدمات کا فیئر ٹرائل ہوا، ان ٹرائل میں ناقابلِ تردید شواہد پیش کیے گئے، 9 مئی کا ان کے پاس جواب نہیں ، اس لیے اس طرح کی پریس کانفرنسیں کرکے چیخ و پکار کر رہے ہیں جس کا کوئی جواز نہیں۔