بلوچستان کے 7اضلاع میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کل ہوں گے

Aug 02, 2025 | 10:54:AM
بلوچستان کے 7اضلاع میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کل ہوں گے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( 24 نیوز ) بلو چستان کے 7اضلاع میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کل ہوں گے ۔

الیکشن کمیشن کے مطابق ضمنی بلدیاتی انتخابات میں مخصوص نشستوں کےلئے پولنگ صبح 8 سے شام 4 بجے تک ہوگی، بلوچستان کے 7 اضلاع میں ژوب، شیرانی، لورلائی، بارکھان، قلات، خضدار اور سوراب شامل ہیں ۔

ذرائع الیکشن کمیشن نے بتایا کہ 16نشستوں پر ہونے والے انتخابات میں25 امیدوار حصہ لے رہے ہیں ،خواتین کی 6 نشستوں پر 15، مزدوروں کی 2 خالی نشستوں پر 4 امیدوار مد مقابل ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان آرمی کی فضائی قوت میں مزید اضافہ

اسی طرح کسان کی 1 ،خالی نشستوں پر 3 اور غیر مسلم کی 7 نشستوں پر 3  امیدوار مد مقابل ہوں گے،انتخابات میں مجموعی طور پر 106 جنرل کونسلرز ووٹ ڈالیں گے۔