باجوڑ دھماکہ اور امن عامہ کی غیر یقینی صورتحا ل، جے یو آئی کا گرینڈ جرگہ بلانے کا اعلان

Aug 02, 2023 | 23:47:PM
باجوڑ دھماکہ اور امن عامہ کی غیر یقینی صورتحا ل، جے یو آئی کا گرینڈ جرگہ بلانے کا اعلان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) باجوڑ بم دھماکہ اور صوبے میں امن عامہ کی غیر یقینی صورتحا ل کے پیش نظر جمعیت کا گرینڈ جرگہ بلانے کا اعلان کر دیا۔

ترجمان جے یوآئی جلیل جان کے مطابق مولانا فضل الرحمٰن نے 4 اگست بروز جمعہ پشاور میں ’’گرینڈ قومی قبائلی جرگہ‘‘ بلالیا ہے، جرگہ میں  پشتونخواہ وطن کے تمام مکاتب فکر کے نمائندے اور قبائلی عمائدین شریک ہوں گے، گرینڈ قومی قبائل جرگہ میں مختلف سیاسی جماعتوں کے قائدین کو مدعو کیا جائے گا، تمام سیاسی جماعتوں سمیت کاروباری طبقہ تاجروں اور دیگر اعلی شخصیات کو بھی دعوت دی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: مہنگائی کے ستائے عوام کیلئے بری خبر! چینی مہنگی ہو گئی

جلیل جان کا مزید کہنا ہے کہ جرگہ میں خیبر پختونخوا میں جاری دہشت گردی اور جمعیت کو ٹارگٹ کرنے سمیت دوسرے ایشوزپر بات کی جائے گی، باجوڑ میں نہتے اور بے گناہ جمعیت کارکنان کو نشانہ بنایا گیا، جرگہ میں سامنے آنے والی سفارشات کو وفاق کے سامنے رکھا جائے گا، دہشتگردی کی آفریت سے نمٹنے کے لئے سب کو متحد ہونا ہوگا۔