کوئٹہ اسپنی روڈ پر زور دار دھماکہ، مبینہ حملہ آور ہلاک

Aug 02, 2023 | 22:45:PM
کوئٹہ اسپنی روڈ پر زور دار دھماکہ، مبینہ حملہ آور ہلاک
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اسرار خان)کوئٹہ میں اسپنی روڈ پر دھماکہ ہوا جس میں مبینہ حملہ آور ہلاک ہوگیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کوئٹہ میں اسپنی روڈ پر پولیس چوکی کے قریب  زور دار دھماکہ ہوا جہاں حملہ آور ٹارگٹ  پر پہنچے سے قبل پھٹ گیا۔

ایس ایچ او خروٹ آباد نے بتایا کہ مبینہ دہشتگرد تخریب کاری کی غرض سے دھماکا خیز مواد لیجا رہا تھااور وہ پولیس ناکے کو ٹارگٹ کرنا چاہتا تھا لیکن خوش قسمتی سے کامیاب نہ ہوسکا۔

پولیس ترجمان  کے مطابق واقعہ کے بعد سی ٹی ڈی,بم ڈسپوزل اسکواڈ اور تحقیقاتی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی ہیں,جبکہ لاش کوتحویل میں لیکرتفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔

پولیس حکام نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ دھماکہ پولیس چوکی کے قریب ہوا جس کے بعد پورے علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کردیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:کوئٹہ: سریاب روڈ پر فائرنگ، نواب اسلم رئیسانی کے بھتیجے سمیت تین افراد جاں بحق

 ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ  دھماکہ خیز مواد لےجانے والے مبینہ دہشت گرد کی شناخت  نور علی نام سے ہوئی ہے،جودھماکہ خیز مواد لے جارہا تھا جو پھٹ گیاجبکہ مرنے والےشخص سے خودکش جیکٹ نہیں ملی۔