نگراں وزیراعظم کے تقرر کا معاملہ،  اپوزیشن جماعتوں نے سر جوڑ لئے

Aug 02, 2023 | 20:04:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اویس کیانی) نگراں وزیراعظم کے تقرر کا معاملہ, اپوزیشن لیڈر راجا ریاض نے اپوزیشن جماعتوں سے مشاورت کیلئے سر جوڑ لیا۔

اپوزیشن لیڈر راجا ریاض نے اپوزیشن جماعتوں سے مشاورت کی اور نگراں وزیراعظم کے ناموں پر غور کیا گیا۔

راجا ریاض کا کہنا ہے کہ اگلا اجلاس جمعہ  کودوبارہ ہو گا، جی ڈی اے جماعت اسلامی اور دیگر راہنماؤں سے مشاورت کی، 8 اگست تک اپوزیشن تین ناموں پر اتفاق کر لے گی۔

یہ بھی پڑھیں: چیئرمین پی ٹی آئی کو بڑا بلاوا آگیا، حیران کن وجہ بھی سامنے آ گئی

راجا ریاض  کا مزید کہنا تھا کہ اپوزیشن کے اتفاق رائے کے بعد وزیراعظم سے مشاورت کروں گا، وزیراعظم سے تین تین ناموں پر مشاورت ہو گی۔