فیصل آباد میں 2 کروڑ 21 لاکھ روپے کی ڈکیتی، ویڈیو وائرل

Aug 02, 2023 | 09:39:AM
 فیصل آباد کے تھانہ فیکٹری ایریا کےعلاقے میں ڈکیتی کی بڑی واردات سامنے آئی ہے، جس میں ڈاکو فیکٹری ملازم سے 2 کروڑ 21 لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہوگئے، ڈکیتی کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) فیصل آباد کے تھانہ فیکٹری ایریا کےعلاقے میں ڈکیتی کی بڑی واردات سامنے آئی ہے، جس میں ڈاکو فیکٹری ملازم سے 2 کروڑ 21 لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہوگئے، ڈکیتی کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

تھانہ فیکٹری ایریا میں نجی بینک کے باہر سے ڈاکو ایک کمپنی کے ملازم سے سوا دو کروڑ روپے چھین کر فرار ہوگئے۔

پولیس حکام کے مطابق فیکٹری ایریا کے علاقہ میں ٹاٹا روڈ پر بیڈ شیٹ کمپنی کا مینجر رقم بنک میں جمع کروانے آیا تھا، ملازم کے تعاقب میں آنے والے موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے اسے بینک کے باہر گن پوائنٹ پر رقم کا تھیلا چھینا اور فرار ہوگئے۔

واقعہ کے بعد پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی، اور علاقے کی ناکہ بندی کرکے ڈاکوؤں کی تلاش شروع کردی ہے۔

مزید پڑھیں:  سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر فرد جرم عائد کر دی گئی

واقعے کی سی سی ٹی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ موٹرسائیکل پر سوار ایک شخص سے رقم لوٹ رہے ہیں، اور موقع سے فرار ہوگئے۔

واضح رہے کہ فیصل آباد میں گزشتہ 15روز کے دوران یہ ڈکیتی کی تیسری بڑی واردات ہے، تاہم پولیس ابھی تک کسی بھی واردات کا سراغ نہیں لگا سکی۔