سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر فرد جرم عائد کر دی گئی

Aug 02, 2023 | 09:37:AM
 سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر فرد جرم عائد کر دی گئی۔   امریکی تاریخ میں پہلی بار کسی موجودہ یا سابق صدر کو کرمنل چارجز کا سامنا کرنا پڑے گا۔ 
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر تیسری فرد جرم عائد کر دی گئی۔   امریکی تاریخ میں پہلی بار کسی موجودہ یا سابق صدر کو کرمنل چارجز کا سامنا کرنا پڑے گا۔ 

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر کیپیٹل ہل حملہ کیس میں فرد جرم عائد کر دی گئی۔ کہا گیا ہے کہ انہوں نے 2020 کے الیکشن پر اثر انداز ہونے کی کوشش کی، ان پر کار سرکار میں مداخلت کرنے کاالزام عائد کیا گیا ہے۔ 

ڈونلڈ ٹرمپ پر لگائی گئی فرد جرم میں ان پر امریکا کو دھوکہ دینے اور لوگوں کے حقوق پامال کرنے کے الزامات شامل ہیں۔ سابق صدر پر تیسری بار فرد جرم عائد کی گئی ہے۔ فردِ جرم خصوصی وکیل جیک اسمتھ کی تحقیقات میں وفاقی گرینڈ جیوری نے عائد کی۔

ٹرمپ کے علاوہ ان کے چھ ساتھیوں پر بھی فرد جرم عائد کی گئی ہے۔

دوسری جانب سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے الزامات تسلیم کرنے سے انکار کردیا۔ اُنہوں نے کارروائی کو سیاسی دشمنی اور انتخابی عمل میں مداخلت قرار دے دیا۔

مزید پڑھیں:   فیصل آباد؛دن دیہاڑے شہری سے 2 کروڑ21 لاکھ روپے لوٹ لئے گئے

اُنہوں نے اگلے سال صدارتی الیکشن لڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ کارروائی سیاسی دشمنی اور انتخابی عمل میں مداخلت ہے، بائیں بازو کے ڈیموکریٹک میرے پیچھے پڑے ہوئے ہیں، ڈیموکریٹس امریکا کو عظیم تر بنانے کی تحریک ناکام بنانا چاہتے ہیں۔

سابق صدر کا مزید کہنا تھا کہ بے گناہ شخص پر فرد جرم عائد کرکے ناقابل تصور حرکت کی گئی، امریکی تاریخ میں ایسا کبھی نہیں ہوا، ڈیموکریٹس نے نظام انصاف کو ہتھیار کے طور پر استعمال کیا۔

نیوز ایجنسی کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کا آئندہ ہفتے گرینڈ جیوری کے سامنے پیش ہونے کا حکم دیا گیا ہے۔